امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں طلق بن غنامے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں زائدہ نے حدیث بیان کی از حصین از سالم‘ انہوں نے کہا: مجھے حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
جس وقت ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نمازِ جمعہ پڑھ رہے تھے‘ اس وقت شام سے ایک قافلہ گندم لے کر آیا تو سب لوگ اس کی طرف متوجہ ہو گئے‘ حتیٰ کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صرف بارہ صحابہ باقی رہ گئے‘ تب یہ آیت نازل ہوئی: اور جب یہ لوگ کسی تجارتی قافلہ کو یا کھیل تماشے کو دیکھتے ہیں تو اس کی طرف بھاگ جاتے ہیں۔ (الجمعہ: ۱۱)
حَدَّثَنَا طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ سَالِمٍ قالَ حَدَّثَنِي جَابِرٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
بَيْنَمَا نَحْنُ نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ أَقْبَلَتْ مِن الشأمِ عِيرٌ تَحْمِلُ طَعَامًا فَالْتَفَتُوا إِلَيْهَا حَتَّى مَا بَقِيَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا اثْنَا عَشَرَ رَجلا فَنَزَلَتْ وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا
Reference: Sahih Al Bukhari 2058