امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو الولید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے عبداللہ بن ابی السفر نے خبر دی از شعبی از حضرت عدى بن حاتم رضی اللہ عنہ، انہوں نے کہا:
میں نے نبی صلى الله علیہ وسلم سے چوڑی لکڑی سے شکار کے متعلق سوال کیا، آپ نے فرمایا: اگر وہ لکڑی دھار کی طرف سے شکار پر لگے تو تم اس کو کھالو اور اگر وہ چوڑائی کی طرف سے شکار کو لگ کر اس کو ہلاک کرے تو اس کو مت کھاؤ کیونکہ وہ چوٹ لگنے سے ہلاک ہوا ہے، انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! میں اپنا کتا چھوڑتا ہوں اور اس پر بسم اللہ پڑھتا ہوں، پھر میں شکار کے اوپر ایک اور کتا بھی پاتا ہوں، جس پر میں نے بسم اللہ نہیں پڑھی ہے اور مجھے پتا نہیں ان میں سے کس نے شکار کو پکڑا ہے، آپ نے فرمایا: تم اس کو مت کھاؤ کیونکہ تم نے اپنے کتے پر بسم اللہ پڑھی ہے اور دوسرے کتے پر بسم اللہ نہیں پڑھی۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي السَّفَرِ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَدِيّ بْنِ حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عن المِعْرَاضِ فَقَالَ إِذَا أَصَابَ بِحَدِّهِ فَكُلْ وإِذَا أَصَابَ بِعَرْضِهِ فَقَتَلَ فَلَا تَأْكلْ فَإِنَّهُ وَقِيذٌ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أُرْسلُ كَلْبِي وَأُسَمِّي فَأَجِدُ مَعَهُ عَلَى الصَّيْدِ كَلْبًا آخَرَ لَمْ أُسَمِّ عَلَيْهِ وَلا أَدْرِي أَيُّهُمَا أَخَذَ قَالَ لَا تَأْكُلْ إِنّمَا سَمَّيْتَ عَلَى كَلْبِكَ وَلَمْ تُسَمِّ عَلى الْآخَرِ
Reference: Sahih Al Bukhari 2054