امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن کثیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابی حسین نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ بن ابی ملیکہ نے حدیث بیان کی از حضرت عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں کہ
ایک سیاہ فام عورت آئی‘ اس نے کہا: میں نے تم دونوں (تمہیں اور تمہاری بیوی کو) دودھ پلایا ہے‘ انہوں نے اس کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا‘ آپ نے ان سے اعراض کیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور فرمایا: کیوں کر (تم اس کو نکاح میں رکھو گے) حالانکہ اس کے متعلق یہ کہا گیا ہے‘ اور ان کے نکاح میں ابواہاب تمیمی کی بیٹی تھیں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ حَدّثنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
أَنّ امْرَأَةً سَوْدَاءَ جَاءَتْ فَزَعَمَتْ أَنَّهَا أرضَعَتْهُمَا فَذَكَرَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللّه عَليْه وَسَلَّمَ فَأَعْرَضَ عَنْهُ وَتَبَسم النَّبيُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال كَيْفَ وَقَدْ قِيلَ وَقَدْ كَانَتْ تَحْتَهُ ابْنَةُ أَبِي إِهَابٍ التَّمِيمِيِّ
Reference: Sahih Al Bukhari 2052