Sahih Al Bukhari 2050

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن محمد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از عمرو از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا کہ

عکاظ، مجنہ اور ذوالمجاز زمانۂ جاہلیت میں بازار تھے، پھر جب اسلام آ گیا تو گویا انہوں نے ان بازاروں میں خرید و فروخت کو گناہ سمجھا، پس یہ آیت نازل ہوئی: اپنے رب کا فضل (روزی) تلاش کرنے میں تم پر کوئی حرج نہیں ہے۔ (البقرہ: ۱۹۸) (یعنی) حج کے دوران یہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی قراءت ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ ابنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

قَالَ كَانَتْ عُكَاظٌ وَمَجَنَّةُ وَذُو الْمَجَازِ أَسْوَاقًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَلَمَّا كَانَ الْإِسْلَامُ فَكَأَنَّهُمْ تَأَثَّمُوا فِيهِ فَنَزَلَتْ لَيْس علَيكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبّكُمْ فِي مَوَاسِمِ الْحَجِّ قَرَأَهَا ابْنُ عَبَّاسٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2050