Sahih Al Bukhari 2048

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدالعزیز بن عبداللہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابراہیم بن سعد نے حدیث بیان کی از والد خود از جد خود، انہوں نے کہا کہ حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ

جب ہم مدینہ میں آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اور حضرت سعد بن ربیع کو آپس میں بھائی بنا دیا تو حضرت سعد بن ربیع نے کہا: میں انصار میں سب سے زیادہ مال دار ہوں، پس میں اپنا مال تقسیم کر کے آدھا تمہیں دے دیتا ہوں اور تم میری دو بیویوں کو دیکھو، تم ان میں سے جس کو پسند کرو، میں تمہاری خاطر اس سے الگ ہو جاتا ہوں، پھر جب اس کی عدت پوری ہو جائے تو تم اس سے شادی کر لینا، حضرت عبدالرحمٰن بن عوف نے ان سے کہا: مجھے ان میں سے کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے (یہ بتاؤ) یہاں کوئی تجارت کے لیے بازار ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں! قینقاع کا بازار ہے۔ راوی نے کہا: پھر صبح کو حضرت عبدالرحمٰن اس بازار میں گئے، پھر وہاں سے پنیر اور گھی لے کر آئے، پھر دوسرے دن صبح کو گئے، راوی نے کہا: پھر کچھ دنوں کے بعد حضرت عبدالرحمٰن آئے تو ان کے کپڑوں پر زرد رنگ کے نشان تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا تم نے شادی کر لی ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! آپ نے پوچھا: کس سے کی ہے؟ انہوں نے کہا: انصار کی ایک عورت سے، آپ نے پوچھا: کتنا مہر دیا ہے؟ انہوں نے کہا: ایک گٹھلی کے برابر سونا یا کہا: ایک گٹھلی سونا، آپ نے فرمایا: تم ولیمہ کرو خواہ ایک بکری کا ہی ہو۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ

قَالَ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَما قدِمْنَا الْمَدِينَةَ آخَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنِي وَبَيْنَ سَعد بنِ الرَّبِيعِ فَقَالَ سَعْدُ بْنُ الرَّبِيعِ إِنِّي أَكْثَرُ الْأَنْصَارِ مَالًا فَأَقْسِمُ لَك نِصْفَ مَالِي وَانْظُرْ أَيَّ زَوْجَتَيَّ هَوِيت نَزلْتُ لَكَ عَنْهَا فَإِذَا حَلَّتْ تَزَوَّجتهَا قَالَ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ لَا حَاجَةَ لِي فِي ذَلِكَ هَلْ مِنْ سُوقٍ فِيهِ تِجَارَةٌ قَالَ سُوقُ قَيْنُقَاعٍ قَالَ فَغَدَا إِلَيْهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَأَتَى بِأَقِطٍ وَسَمْنٍ قَالَ ثُمّ تابَعَ الْغُدُوَّ فَمَا لَبِثَ أَنْ جَاءَ عبْدُ الرَّحْمَنِ عَلَيْهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ فَقَال رَسُول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم تَزَوّجتَ قَالَ نَعَمْ قَالَ وَمَنْ قَالَ امْرَأَةً مِنْ الْأَنْصَارِ قَالَ كَمْ سُقْتَ قَالَ زِنَةَ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ أَوْ نَوَاةً مِنْ ذَهَبٍ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلَّمَ أَولِمْ وَلوْ بِشَاةٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2048