Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2047

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالیمان نے حدیث بیان کی’ انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے حدیث بیان کی از زہری’ انہوں نے کہا: مجھے سعید بن المسیب نے اور ابوسلمہ بن عبدالرحمن نے خبر دی کہ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تم لوگ یہ کہتے ہو کہ ابو ہریرہ’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث بہت زیادہ بیان کرتے ہیں اور تم یہ کہتے ہو کہ کیا وجہ ہے کہ مہاجرین اور انصار’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث ابو ہریرہ کی طرح زیادہ بیان نہیں کرتے اور بے شک مہاجرین میں سے جو میرے بھائی تھے ان کو تو بازاروں میں چیزوں کی خرید و فروخت نے مشغول رکھا اور میں شکم سیر ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لازم رہتا تھا’ پس جس وقت وہ غائب ہوتے تھے میں حاضر ہوتا تھا اور جب وہ (احادیث) بھول جاتے تھے میں یاد رکھتا تھا اور انصار میں سے جو میرے بھائی تھے وہ اپنے اموال (کھیتی باڑی) کے عمل میں مشغول رہتے تھے اور میں صفہ (مسجد نبوی کے چبوترے) کے مسکینوں میں سے ایک مسکین تھا’ جب وہ (احادیث) بھول جاتے تھے میں یاد رکھتا تھا اور بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک ارشاد میں فرمایا: تم میں سے جو شخص اپنا کپڑا پھیلائے اور اس وقت تک اس کو پھیلائے رکھے حتیٰ کہ میں اپنی اس بات کو مکمل کر لوں’ پھر وہ اس کپڑے کو اپنی طرف سمیٹ لے تو وہ میری احادیث کو (ہمیشہ) یاد رکھے گا تو میں نے اپنی دھاری دار چادر کو اپنے اوپر پھیلا دیا حتیٰ کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بات پوری کر لی تو میں نے اس چادر کو سمیٹ کر اپنے سینہ سے لگا لیا’ پھر اس کے بعد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث میں سے کوئی حدیث نہیں بھولا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ أَخْبَرَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ أَنَّ أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيّ

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ، وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ إِنَّكُمْ تَقُولُونَ إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ يُكْثِرُ الْحَدِيثَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم‏.‏ وَتَقُولُونَ مَا بَالُ الْمُهَاجِرِينَ وَالأَنْصَارِ لاَ يُحَدِّثُونَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ وَإِنَّ إِخْوَتِي مِنَ الْمُهَاجِرِينَ كَانَ يَشْغَلُهُمْ صَفْقٌ بِالأَسْوَاقِ، وَكُنْتُ أَلْزَمُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى مِلْءِ بَطْنِي، فَأَشْهَدُ إِذَا غَابُوا وَأَحْفَظُ إِذَا نَسُوا، وَكَانَ يَشْغَلُ إِخْوَتِي مِنَ الأَنْصَارِ عَمَلُ أَمْوَالِهِمْ، وَكُنْتُ امْرَأً مِسْكِينًا مِنْ مَسَاكِينِ الصُّفَّةِ أَعِي حِينَ يَنْسَوْنَ، وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي حَدِيثٍ يُحَدِّثُهُ ‏ "‏ إِنَّهُ لَنْ يَبْسُطَ أَحَدٌ ثَوْبَهُ حَتَّى أَقْضِيَ مَقَالَتِي هَذِهِ، ثُمَّ يَجْمَعَ إِلَيْهِ ثَوْبَهُ إِلاَّ وَعَى مَا أَقُولُ ‏"‏‏.‏ فَبَسَطْتُ نَمِرَةً عَلَىَّ، حَتَّى إِذَا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَقَالَتَهُ جَمَعْتُهَا إِلَى صَدْرِي، فَمَا نَسِيتُ مِنْ مَقَالَةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم تِلْكَ مِنْ شَىْءٍ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2047