امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن مقاتل ابوالحسن نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں اوزاعی نے خبر دی، انہوں نے کہا: مجھے یحییٰ بن سعید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے عمرہ بنت عبدالرحمن نے حدیث بیان کی از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، وہ بیان کرتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ذکر کیا کہ آپ رمضان کے مہینہ کے آخری عشرہ میں اعتکاف کریں گے، پس حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے آپ سے اعتکاف کرنے کی اجازت طلب کی، آپ نے ان کو اجازت دے دی، اور حضرت حفصہ نے حضرت عائشہ سے اس کی اجازت طلب کی تو حضرت عائشہ نے اس کی اجازت دے دی، پھر جب حضرت زینب بنت جحش نے یہ دیکھا تو انہوں نے بھی خیمہ لگانے کا حکم دیا، پس ان کا خیمہ لگا دیا گیا، حضرت عائشہ نے بیان کیا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ کر اپنے اعتکاف کی جگہ لوٹے تو آپ نے ان خیموں کو دیکھا تو آپ نے پوچھا: یہ کیا ہیں؟ تو لوگوں نے بتایا کہ یہ حضرت عائشہ، حضرت حفصہ اور حضرت زینب رضی اللہ عنہن کے خیمے ہیں، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا انہوں نے اس سے کسی نیکی کا ارادہ کیا ہے! میں اب اعتکاف نہیں کرتا! آپ واپس چلے گئے، پھر عیدالفطر کے بعد آپ نے شوال کے دس دن اعتکاف کیا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَبُو الْحَسَنِ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا الأَوْزَاعِيُّ، قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيد، قَالَ حَدَّثَتْنِي عَمْرَةُ بِنْتُ عَبْدِ الرَّحمن، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ أَنْ يَعْتَكِفَ الْعَشْرَ الْأَوَاخِرَ مِن رَمَضَانَ، فَاسْتَأْذَنَتْهُ عَائِشَةُ فَأَذِنَ لَهَا، وَسَأَلَتْ حَفْصَةُ عَائِشَةَ أَنْ تَسْتَأْذِنَ لَهَا فَفَعَلَتْ، فَلَمَّا رَأَتْ ذَلِكَ زَيْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ أَمَرَتْ بِبِنَاءٍ فَبُنِيَ لَهَا، قَالَتْ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى انْصَرَفَ إِلَى بِنَائِهِ، فَبَصُرَ بِالْأَبْنِيَةِ فَقَالَ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: بِنَاءُ عَائِشَةَ وَحَفْصَةَ وَزَيْنَبَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَالْبِرَّ أَرَدْنَ بِهَذَا؟! مَا أَنَا بِمُعْتَكِفٍ، فَرَجَعَ، فَلَمَّا أَفْطَرَ اعْتَكَفَ عَشْرًا مِنْ شَوَّالٍ
Reference: Sahih Al Bukhari 2045