امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدالرحمن نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از ابن جریج از سلیمان الاحول جو ابن ابی نجیح کے ماموں ہیں از ابو سلمہ از حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ (ح) سفیان نے کہا: اور ہمیں محمد بن عمرو نے حدیث بیان کی از ابی سلمہ از حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ انہوں نے کہا: میرا گمان ہے کہ ابن ابی لبید نے ہمیں حدیث بیان کی از ابی سلمہ از حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا کہ
ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رمضان کے درمیانی عشرہ میں اعتکاف کیا‘ پس جب بیسویں رات کی صبح ہوئی تو ہم نے مسجد سے اپنا سامان اٹھا لیا‘ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس آئے اور فرمایا: جس نے اعتکاف کیا تھا‘ وہ اپنے اعتکاف کی جگہ پر واپس جائے کیونکہ میں نے آج کی رات خواب میں شب قدر کو دیکھا ہے اور میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں پانی اور مٹی میں سجدہ کر رہا ہوں‘ پس جب آپ اپنے اعتکاف کی جگہ پر واپس گئے تو اچانک آسمان پر بادل آ گئے اور ہم پر بارش ہوئی‘ پس اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق دے کر بھیجا ہے! اس دن کے آخری وقت میں بارش ہوئی تھی اور مسجد کھجور کی شاخوں کی بنی ہوئی تھی‘ پس میں نے آپ کی ناک اور پیشانی پر پانی اور مٹی کے نشان دیکھے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ خَالِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ سُفْيَانُ: وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ح قَالَ: وَأَظُنُّ أَنَّ ابْنَ أَبِي لَبِيدٍ حَدَّثَنا عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ الأَحْوَلِ، خَالِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ،. قَالَ سُفْيَانُ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ،. قَالَ وَأَظُنُّ أَنَّ ابْنَ أَبِي لَبِيدٍ، حَدَّثَنَا عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ اعْتَكَفْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْعَشْرَ الأَوْسَطَ، فَلَمَّا كَانَ صَبِيحَةَ عِشْرِينَ نَقَلْنَا مَتَاعَنَا فَأَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ كَانَ اعْتَكَفَ فَلْيَرْجِعْ إِلَى مُعْتَكَفِهِ فَإِنِّي رَأَيْتُ هَذِهِ اللَّيْلَةَ، وَرَأَيْتُنِي أَسْجُدُ فِي مَاءٍ وَطِينٍ ". فَلَمَّا رَجَعَ إِلَى مُعْتَكَفِهِ، وَهَاجَتِ السَّمَاءُ، فَمُطِرْنَا فَوَالَّذِي بَعَثَهُ بِالْحَقِّ لَقَدْ هَاجَتِ السَّمَاءُ مِنْ آخِرِ ذَلِكَ الْيَوْمِ، وَكَانَ الْمَسْجِدُ عَرِيشًا، فَلَقَدْ رَأَيْتُ عَلَى أَنْفِهِ وَأَرْنَبَتِهِ أَثَرَ الْمَاءِ وَالطِّينِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 2040