Sahih Al Bukhari 203

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عمرو بن خالد الحرانی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از یحییٰ بن سعید از سعد بن ابراہیم از نافع بن جبیر از عروہ بن المغیرہ از والد خود حضرت المغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ از رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہ

آپ قضاء حاجت کے لیے گھر سے نکلے‘ حضرت المغیرہ چمڑے کے ایک برتن کو لے کر آپ کے پیچھے گئے‘ جس میں پانی تھا‘ جب آپ قضاء حاجت سے فارغ ہو گئے تو انہوں نے آپ کے اوپر پانی ڈالا‘ پس آپ نے وضوء کیا اور موزوں پر مسح کیا۔

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ أَبِيهِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ

عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ خَرَجَ لِحَاجَتِهِ فَاتَّبَعَهُ الْمُغِيرَةُ بِإِدَاوَةٍ فِيهَا مَاءٌ، فَصَبَّ عَلَيْهِ حِينَ فَرَغَ مِنْ حَاجَتِهِ، فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ‏.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 203