امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسماعیل بن عبد اللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے میرے بھائی نے خبر دی از سلیمان از محمد بن ابی عتیق از ابن شہاب از حضرت علی بن الحسین رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا نے ان کو بتایا۔ (ح) ہمیں علی بن عبد اللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے زہری سے سنا‘ وہ خبر دیتے ہیں از حضرت علی بن الحسین رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور اس وقت آپ معتکف تھے‘ جب وہ لوٹنے لگیں تو آپ بھی ان کے ساتھ چلنے لگے‘ پس انصار کے ایک آدمی نے آپ کو دیکھا‘ جب اس نے آپ کی طرف دیکھا تو آپ نے فرمایا: ادھر آؤ‘ وہ صفیہ ہیں! اور کبھی سفیان نے یوں کہا: یہ صفیہ ہیں کیونکہ شیطان ابن آدم کے خون کی گردش کی جگہ میں پہنچ جاتا ہے۔
میں نے سفیان سے پوچھا: کیا حضرت صفیہ رات کو آئی تھیں؟ انہوں نے کہا: یہ رات ہی کا تو واقعہ تھا۔
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ أَخْبَرَنِي أَخِي ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَتِيقٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ أَخبرتهُ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ يُخْبِرُ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي أَخِي عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَتِيقٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ أَخْبَرَتْهُ ح و حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ يُخْبِرُ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ أَنَّ صَفِيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُعْتَكِفٌ فَلَمَّا رَجَعَتْ مَشَى مَعَهَا فَأَبْصَرَهُ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ فَلَمَّا أَبْصَرَهُ دَعَاهُ فَقَالَ تَعَالَ هِيَ صَفِيَّةُ وَرُبَّمَا قَالَ سُفْيَانُ هَذِهِ صَفِيَّةُ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنْ ابْنِ آدَمَ مَجْرَى الدَّمِ قُلْتُ لِسُفْيَانَ أَتَتْهُ لَيْلًا قَالَ وَهَلْ هُوَ إِلَّا لَيْلٌ
Reference: Sahih Al Bukhari 2039