امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از زہری‘ انہوں نے کہا: ہمیں حضرت علی بن الحسین رضی اللہ عنہ نے خبر دی‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ ان کو حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی کہ
وہ رمضان کے آخری عشرہ کے ایام میں مسجد نبوی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعتکاف کی جگہ میں آپ سے ملاقات کے لیے آئیں‘ پھر آپ کے پاس کچھ دیر باتیں کرتی رہیں‘ پھر واپس جانے کے لیے کھڑی ہوگئیں‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ساتھ جانے کے لیے کھڑے ہوئے حتیٰ کہ جب وہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے دروازہ کے قریب مسجد کے دروازے کے پاس پہنچیں تو انصار کے دو مرد گزرے‘ پس انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم وہیں ٹھہرو‘ یہ صرف صفیہ بنت حیی ہیں! تو ان دونوں نے کہا: سبحان اللہ! یا رسول اللہ! اور ان کو یہ وضاحت بہت سخت لگی‘ تب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک شیطان انسان کے خون کی جگہ میں پہنچ جاتا ہے اور مجھ کو یہ خوف ہوا کہ وہ تمہارے دلوں میں کوئی چیز ڈال دے گا۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ صَفِيَّةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهُ
أَنَّهَا جَاءتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزُورُهُ فِي اعْتِكَافِهِ فِي الْمَسْجِدِ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ، فَتَحَدَّثَتْ عِنْدَهُ سَاعَةً ثُمَّ قَامَتْ تَنْقَلِبُ، فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَهَا يَقْلِبُهَا، حَتَّى إِذَا بَلَغَتْ بَابَ الْمَسْجِدِ عِنْدَ بَابِ أُمِّ سَلَمَةَ مَرَّ رَجُلَانِ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَسَلَّمَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلَى رِسْلِكُمَا، إِنَّمَا هِيَ صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ، فَقَالَا: سُبْحَانَ اللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَبُرَ عَلَيْهِمَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الشَّيْطَانَ يَبْلُغُ مِنَ الْإِنْسَانِ مَبْلَغَ الدَّمِ، وَإِنِّي خَشِيتُ أَنْ يَقْذِفَ فِي قُلُوبِكُمَا شَيْئًا
Reference: Sahih Al Bukhari 2035