Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2034

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از یحییٰ بن سعید از عمرہ بنت عبدالرحمن از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اعتکاف کا ارادہ کیا‘ جب آپ اس جگہ واپس آئے جہاں آپ نے اعتکاف کا ارادہ کیا تھا تو آپ نے دیکھا وہاں پر خیمے لگے ہوئے ہیں‘ وہاں پر حضرت عائشہ کا خیمہ تھا اور حضرت حفصہ کا خیمہ تھا اور حضرت زینب کا خیمہ تھا‘ آپ نے فرمایا: کیا تم یہ کہتے ہو کہ انہوں نے نیک کام کی نیت سے ایسا کیا ہے! پھر آپ واپس چلے گئے اور آپ نے اعتکاف نہیں کیا حتیٰ کہ شوال کے دس دنوں میں آپ نے اعتکاف کیا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا

أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَادَ أَنْ يَعْتَكِفَ، فَلَمَّا انْصَرَفَ إِلَى الْمَكَانِ الَّذِي أَرَادَ أَنْ يَعْتَكِفَ إِذَا أَخْبِيَةٌ؛ خِبَاءُ عَائِشَةَ، وَخِبَاءُ حَفْصَةَ، وَخِبَاءُ زَيْنَبَ، فَقَالَ: آلْبِرَّ تَقُولُونَ بِهِنَّ؟ ثُمَّ انْصَرَفَ فَلَمْ يَعْتَكِفْ، حَتَّى اعْتَكَفَ عَشْرًا مِنْ شَوَّالٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2034