امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اصبغ بن الفرج المصری نے حدیث بیان کی از ابن وہب‘ انہوں نے کہا: مجھے عمرو نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابوالنضر نے حدیث بیان کی از ابوسلمہ بن عبدالرحمن از حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما از حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم کہ
آپ نے موزوں پر مسح کیا اور بے شک حضرت عبداللہ بن عمر نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے اس کے متعلق سوال کیا تو حضرت عمر نے کہا: ہاں! جب تمہیں حضرت سعد، نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی حدیث بیان کریں تو تم اس کے متعلق کسی اور سے سوال نہ کرو۔
اور موسیٰ بن عقبہ نے کہا: مجھے ابوالنضر نے خبر دی کہ بے شک ابوسلمہ نے ان کو خبر دی کہ بے شک حضرت سعد نے ان کو حدیث بیان کی تو حضرت عمر نے حضرت عبداللہ سے اسی کی مثل کہا۔
حَدَّثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الفَرَجِ المِصْرِيُّ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الحَارِثِ، حَدَّثَنِي أَبُو النَّضْرِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ «النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ مَسَحَ عَلَى الخُفَّيْنِ» وَأَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ سَأَلَ عُمَرَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ: نَعَمْ، إِذَا حَدَّثَكَ شَيْئًا سَعْدٌ، عَنِ النَّبِيّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلاَ تَسْأَلْ عَنْهُ غَيْرَهُ. وَقَالَ مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ: أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ، أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ، أَخْبَرَهُ أَنَّ سَعْدًا حَدَّثَهُ، فَقَالَ عُمَرُ لِعَبْدِ اللَّهِ: نَحْوَهُ
Reference: Sahih Al Bukhari 202