Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2029

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از ابن شہاب از عروہ و عمرہ بنت عبدالرحمن‘ انہوں نے کہا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیا کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس اپنا سر داخل کرتے اور آپ مسجد میں ہوتے تھے‘ پس میں آپ کے سر میں کنگھی کرتی اور آپ جب معتکف ہوتے تھے تو بغیر کسی (شرعی یا طبعی) حاجت کے گھر میں داخل نہیں ہوتے تھے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، وَعَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

قَالَتْ: وَإِنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيُدْخِلُ عَلَيَّ رَأْسَهُ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَأُرَجِّلُهُ، وَكَانَ لَا يَدْخُلُ الْبَيْتَ إِلَّا لِحَاجَةٍ إِذَا كَانَ مُعْتَكِفًا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2029