امام بخاری روایت کرتے ہیں: مجھے اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے امام مالک نے حدیث بیان کی از یزید بن عبداللہ بن الہاد از محمد بن ابراہیم بن الحارث التیمی از ابی سلمہ بن عبدالرحمن از حضرت ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے مہینہ کے درمیانی عشرہ میں اعتکاف کرتے تھے‘ پس آپ نے ایک سال اعتکاف کیا‘ حتیٰ کہ جب اکیسویں رات آئی اور یہ وہ رات تھی جس کی صبح کو آپ اعتکاف سے باہر آ جاتے تھے‘ اس وقت آپ نے فرمایا: جس نے میرے ساتھ اعتکاف کیا ہے‘ وہ آخری دس راتوں میں اعتکاف کرے اور مجھے اس رات شب قدر دکھائی گئی تھی‘ پھر مجھے بھلا دی گئی اور بے شک میں نے اس کی صبح کو خواب دیکھا کہ میں کیچڑ میں سجدہ کر رہا ہوں‘ پس تم شب قدر کو آخری دس راتوں میں تلاش کرو اور تم اس کو ہر طاق رات میں تلاش کرو‘ پھر اس رات بارش ہوئی‘ اور مسجد کی چھت کھجور کی شاخوں سے بنی ہوئی تھی‘ لہٰذا مسجد ٹپکنے لگی‘ (حضرت ابوسعید کہتے ہیں کہ) پس میری آنکھوں نے دیکھا کہ اکیسویں (تاریخ کی) صبح کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی مبارک پر کیچڑ کا اثر تھا۔
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَعْتَكِفُ فِي الْعَشْرِ الْأَوْسَطِ مِنْ رَمَضَان، فَاعْتَكَفَ عَامًا، حَتَّى إِذَا كَانَ لَيْلَةَ إِحْدَى وَعِشْرِينَ، وَهِيَ اللَّيْلَةُ الَّتِي يَخْرُجُ مِنْ صَبِيحَتِهَا مِنِ اعْتِكَافِهِ قَالَ: مَنْ كَانَ اعْتَكَفَ مَعِي فَلْيَعْتَكِفِ الْعَشْرَ الْأَوَاخِرَ، وَقَدْ أُرِيتُ هَذِهِ اللَّيْلَةَ ثُمَّ أُنْسِيتُهَا، وَقَدْ رَأَيْتُنِي أَسْجُدُ فِي مَاءٍ وَطِينٍ مِنْ صَبِيحَتِهَا، فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ، وَالْتَمِسُوهَا فِي كُلِّ وِتْرٍ. فَمَطَرَتِ السَّمَاءُ تِلْكَ اللَّيْلَةَ، وَكَانَ الْمَسْجِدُ عَلَى عَرِيشٍ، فَوَكَفَ الْمَسْجِدُ، فَبَصُرَتْ عَيْنَايَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى جَبْهَتِهِ أَثَرُ الْمَاءِ وَالطِّينِ مِنْ صُبْحِ إِحْدَى وَعِشْرِينَ
Reference: Sahih Al Bukhari 2027