امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن المثنیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں خالد بن الحارث نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حمید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں انس نے حدیث بیان کی از حضرت عبادہ بن الصامت رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلے تاکہ ہمیں شب قدر کی خبر دیں‘ پس دو مسلمان شخص لڑ رہے تھے‘ پس آپ نے فرمایا: میں تمہیں شب قدر (کی تعین) کی خبر دینے نکلا تھا تو فلاں اور فلاں لڑ پڑے‘ سو اس کی (تعیین) اٹھالی گئی اور ہو سکتا ہے کہ اس میں تمہارے لیے خیر ہو‘ لہٰذا تم انتیسویں‘ ستائیسویں اور پچیسویں تاریخ میں شب قدر تلاش کرو۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنا حُمَيْدٌ حَدَّثَنَا أَنَسٌ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ
قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عليْهِ وَسَلَّمَ لِيُخْبِرَنَا بِلَيْلَةِ الْقدرِ فتلَاحَى رَجُلَانِ مِنْ الْمُسْلِمِينَ فَقَالَ خَرَجْتُ لِأُخْبِرَكُمْ بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ فتلَاحى فُلَانٌ وَفُلَانٌ فَرُفِعَتْ وَعَسَى أَنْ يَكُونَ خَيْرًا لَكُمْ فَالْتَمِسُوهَا فِي التَّاسِعَةِ وَالسَّابِعَةِ وَالْخَامِسَةِ
Reference: Sahih Al Bukhari 2023