Sahih Al Bukhari 2022

امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ ہمیں عبداللہ بن ابی الاسود نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں عبدالواحد نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں عاصم نے حدیث بیان کی از ابی مجلز و عکرمہ' انہوں نے کہا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

شب قدر رمضان کے آخری عشرہ کی راتوں میں ہوتی ہے' جب نو راتیں گزر جائیں یا جب سات راتیں باقی رہ جائیں' یعنی شب قدر میں۔

وہیب کی عبدالوہاب نے متابعت کی ہے از ایوب اور از خالد از عکرمہ از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما' انہوں نے کہا کہ چوبیسویں رات میں شب قدر کو تلاش کرو۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ وَعِكْرِمَةَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هِيَ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ هِيَ فِي تِسْعٍ يَمْضِينَ أَوْ فِي سَبْعٍ يَبْقَيْنَ يَعْنِي لَيْلَةَ الْقَدْرِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2022