Sahih Al Bukhari 2021

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں وہیب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ایوب نے حدیث بیان کی از عکرمہ از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

شب قدر کو رمضان کے مہینہ کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو‘ جب انتیسویں رات باقی رہ جائے‘ جب ستائیسویں رات باقی رہ جائے‘ جب پچیسویں رات باقی رہ جائے۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَن عكرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهمَا

أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلّم قالَ الْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي تَاسِعَةٍ تَبْقَى فِي سَابِعَةٍ تَبْقَى فِي خَامِسَةٍ تَبْقَى

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2021