Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 201

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابونعیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں مسعر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے ابن جبر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک صاع پانی سے پانچ مد (چار لیٹر سے پانچ لیٹر) تک پانی سے غسل کرتے تھے اور ایک مُد (ایک لیٹر) پانی سے وضوء کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ جَبْرٍ، قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا

كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَغْسِلُ ـ أَوْ كَانَ يَغْتَسِلُ ـ بِالصَّاعِ إِلَى خَمْسَةِ أَمْدَادٍ، وَيَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 201