Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2016

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں معاذ بن فضالہ نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں ہشام نے حدیث بیان کی از یحییٰ از ابی سلمہ' انہوں نے بیان کیا کہ میں نے حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے سوال کیا اور وہ میرے دوست تھے' انہوں نے کہا کہ

ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رمضان کے درمیانی عشرہ میں اعتکاف کیا' سو نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیسویں روزے کی صبح کو باہر نکلے' پس آپ نے ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا: پس بے شک مجھے شب قدر دکھائی گئی تھی' پھر مجھے وہ بھلا دی گئی یا میں اس کو خود بھول گیا' پس تم اس کو آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو اور بے شک میں نے خواب میں دیکھا کہ میں پانی اور مٹی میں سجدہ کر رہا ہوں' پس جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اعتکاف کیا ہے وہ واپس چلا جائے' سو ہم واپس گئے اور ہم آسمان میں کوئی بادل نہیں دیکھ رہے تھے' پس اچانک ایک بادل آیا اور وہ برسنے لگا حتیٰ کہ مسجد کی چھت ٹپکنے لگی اور مسجد کی چھت کھجور کے درخت کی شاخوں سے بنی ہوئی تھی اور نماز قائم کی گئی' پس میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پانی اور مٹی میں سجدہ کر رہے تھے حتیٰ کہ میں نے آپ کی پیشانی پر مٹی کے نشان دیکھے۔

حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ سَأَلْتُ أَبَا سَعِيدٍ وَكَانَ لِي صَدِيقًا

فَقَالَ اعْتَكَفْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيهِ وَسَلَّمَ الْعَشْرَ الْأَوْسَطَ مِنْ رَمَضَان فخَرَجَ صَبِيحَةَ عِشْرِينَ فَخَطَبَنَا وَقَالَ إِنِي أُرِيتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ ثُمَّ أُنْسِيتها أَوْ نُسِّيتُهَا فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ فِي الْوَتْرِ وَإِنِّي رَأَيْتُ أَنّي أَسْجُدُ فِي مَاءٍ وَطِينٍ فَمَنْ كَانَ اعْتَكَفَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم فَلْيَرْجِعْ فَرَجَعْنَا وَمَا نَرَى فِي السَّمَاءِ قَزَعَةً فَجَاءَتْ سَحَابَةٌ فَمَطَرَت حتَّى سَالَ سَقْفُ الْمَسْجِدِ وَكَانَ مِنْ جَرِيدِ النَّخْلِ وَأُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسجُدُ في الْمَاءِ وَالطِّينِ حَتَّى رَأَيْتُ أَثَرَ الطِّينِ فِي جَبْهَتِهِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2016