امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہم نے اس حدیث کو محفوظ رکھا اور انہوں نے اس کو صرف زہری سے محفوظ رکھا تھا' از ابوسلمہ از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم' آپ نے فرمایا:
جس شخص نے ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے رمضان کے مہینہ کا روزہ رکھا' اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے اور جس شخص نے ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے شب قدر میں قیام کیا' اس کے (بھی) پچھلے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔
اس حدیث کی روایت میں سفیان کی متابعت سلیمان بن کثیر نے کی ہے از زہری۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ حَفِظْنَاهُ وَإِنَّمَا حَفِظَ مِنَ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا ، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ، وَمَنْ قَامَ لَيْلَةَ الْقَدْرِ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ
Reference: Sahih Al Bukhari 2014