امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحییٰ بن بکیر نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از عقیل از ابن شہاب' انہوں نے بیان کیا کہ مجھے عروہ نے خبر دی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کو خبر دی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آدھی رات کے وقت نکلے' پس آپ نے مسجد میں نماز پڑھی اور کچھ مردوں نے آپ کی نماز کے ساتھ نماز پڑھی' پھر صبح لوگوں نے ایک دوسرے سے اس کا ذکر کیا تو ان میں سے بہت زیادہ لوگ جمع ہو گئے' پس انہوں نے آپ کے ساتھ نماز پڑھی' پھر صبح ان لوگوں نے اس کا ذکر کیا تو پھر (اس سے بھی) زیادہ لوگ جمع ہو گئے اور تیسری رات کو مسجد بھر گئی' پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر سے باہر آئے' پس آپ نے نماز پڑھی' سو لوگوں نے آپ کی نماز کے ساتھ نماز پڑھی' پھر جب چوتھی رات آئی تو اتنے زیادہ لوگ آ گئے کہ مسجد ان سے تنگ ہو گئی' حتیٰ کہ آپ صبح کی نماز کے لیے گھر سے نکلے' جب آپ نے فجر کی نماز پڑھالی تو آپ نے لوگوں کی طرف منہ کیا' پھر کلمہ شہادت پڑھا' پھر فرمایا: تاہم اللہ تعالیٰ کے نام اور اس کی حمد کے بعد یہ کہنا ہے کہ تمہاری جگہ (تمہارا نماز کا شوق) مجھ سے پوشیدہ نہیں ہے لیکن مجھے یہ ڈر ہے کہ یہ نماز تم پر فرض کر دی جائے گی' پھر تم اس کو پڑھنے سے عاجز آ جاؤ گے' پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا اور (اس نماز کا) معاملہ اسی طرح برقرار رہا۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ لَيْلَةً مِنْ جَوْفِ اللَّيْلِ فَصَلَّى فِي الْمَسْجِدِ وَصَلَّى رِجَالٌ بِصَلَاتِهِ فَأَصْبَحَ النَّاسُ فَتَحَدَّثُوا فَاجْتَمَعَ أَكْثَرُ مِنْهُمْ فَصَلَّى فَصَلَّوْا مَعَهُ فَأَصْبَحَ النَّاسُ فَتَحَدَّثُوا فَكَثُرَ أَهْلُ الْمَسْجِدِ مِنْ اللَّيْلَةِ الثَّالِثَةِ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى فَصَلَّوْا بِصَلَاتِهِ فَلَمَّا كَانَتْ اللَّيْلَةُ الرَّابِعَةُ عَجَزَ الْمَسْجِدُ عَنْ أَهْلِهِ حَتَّى خَرَجَ لِصَلَاةِ الصُّبْحِ فَلَمَّا قَضَى الْفَجْرَ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ فَتَشَهَّدَ ثُمَّ قَالَ أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّهُ لَمْ يَخْفَ عَلَيَّ مَكَانُكُمْ وَلَكِنِّي خَشِيتُ أَنْ تُفْتَرَضَ عَلَيْكُمْ فَتَعْجِزُوا عَنْهَا فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْأَمْرُ عَلَى ذَلِكَ
Reference: Sahih Al Bukhari 2012