Sahih Al Bukhari 2007

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مکی بن ابراہیم نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں یزید نے حدیث بیان کی از حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ' وہ بیان کرتے ہیں کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو اسلم کے ایک شخص کو حکم دیا کہ لوگوں میں اعلان کر دو کہ جو کھا چکا ہے وہ بقیہ دن روزے سے رہے اور جس نے کچھ نہیں کھایا تو وہ بقیہ دن روزے سے رہے کیونکہ یہ دن عاشوراء کا دن ہے۔

حَدَّثَنَا الْمَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْه

قَالَ أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وسلَّمَ رَجُلًا مِنْ أَسْلَمَ أَنْ أَذِّنْ فِي النّاسِ أَنَّ مَنْ كَانَ أَكَلَ فَلْيَصُمْ بَقِية يَوْمهِ وَمَنْ لَمْ يَكُنْ أَكَلَ فَلْيَصُمْ فإِنّ الْيَوْمَ يَوْمُ عَاشُورَاءَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2007