Sahih Al Bukhari 2004

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو معمر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبد الوارث نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ایوب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبد اللہ بن سعید بن جبیر نے حدیث بیان کی از والد خود از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے بیان کیا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں آئے تو آپ نے دیکھا کہ یہود عاشوراء کے دن کا روزہ رکھتے ہیں، آپ نے پوچھا: یہ کیسے روزے ہیں؟ انہوں نے کہا: یہ مبارک دن ہے، اس دن میں اللہ نے بنی اسرائیل کو ان کے دشمن سے نجات دی تھی تو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے اس دن کا روزہ رکھا، آپ نے فرمایا: ہم تمہاری بہ نسبت حضرت موسیٰ (علیہ السلام کی موافقت )کے زیادہ حق دار ہیں تو آپ نے اس دن کا روزہ رکھا اور اس دن کے روزہ کا حکم دیا۔

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ حَدَّثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

قَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ فَرَأَى الْيَهُودَ تَصُومُ يَوْمَ عَاشُورَاءَ فَقَالَ مَا هَذَا قَالُوا هَذَا يَوْمٌ صَالِحٌ هَذَا يَوْمٌ نَجَّى اللَّهُ بَنِي إِسْرَائِيلَ مِنْ عَدُوِّهِمْ فَصَامَهُ مُوسَى قَالَ فَأَنَا أَحَقُّ بِمُوسَى مِنْكُمْ فَصَامَهُ وَأمَرَ بِصِيَامِهِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2004