(امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ) عبداللہ بن مسلمہ امام مالک سے روایت کرتے ہیں، وہ عبد الرحمن بن عبد اللہ بن عبد الرحمن بن ابی صعصعہ سے روایت کرتے ہیں، وہ اپنے والد سے، وہ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
قریب ہے کہ مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہوں گی، جن کو اپنے پیچھے چلا کر وہ پہاڑوں کی چوٹیوں پر اور بارش ہونے کی جگہوں پر چلا جائے اور اپنے دین کو (بچانے کے سبب سے) فتنوں سے بھاگ جائے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ
يُوشِكُ أَنْ يَكُونَ خَيْرَ مَالِ الْمُسْلِمِ غَنَمٌ يَتْبَعُ بِهَا شَعَفَ الْجِبَالِ وَمَوَاقِعَ الْقَطْرِ، يَفِرُّ بِدِينِهِ مِنَ الْفِتَنِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 19