امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از ابن شہاب از سالم بن عبداللہ بن عمر از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے کہا:
جس نے یومِ عرفہ میں عمرہ کو حج کے ساتھ ملا کر تمتع کیا‘ وہ (ان ایام میں) روزے رکھ سکتا ہے‘ پس اگر اس کو ہدی میسر نہ ہوئی اور اس نے ان ایام میں روزے بھی نہیں رکھے تو وہ ایامِ منیٰ (ایامِ تشریق) میں روزے رکھے۔
اور از ابن شہاب از عروہ از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اسی کی مثل مروی ہے‘امام مالک کی متابعت ابراہیم بن سعد نے کی ہے از ابن شہاب۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ الصِّيَامُ لِمَنْ تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ، إِلَى يَوْمِ عَرَفَةَ، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ هَدْيًا وَلَمْ يَصُمْ صَامَ أَيَّامَ مِنًى. وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ مِثْلَهُ. تَابَعَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ.
Reference: Sahih Al Bukhari 1999