امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن بشار نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں غندر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے عبداللہ بن عیسیٰ سے سنا از الزہری از عروہ از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور از سالم از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما، ان دونوں نے کہا کہ
ایامِ تشریق میں روزے رکھنے کی کسی کو اجازت نہیں دی گئی سوائے اس شخص کے جس کو ہدی (قربانی) میسر نہ ہو۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عِيسَى، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ،. وَعَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهم
قَالاَ لَمْ يُرَخَّصْ فِي أَيَّامِ التَّشْرِيقِ أَنْ يُصَمْنَ، إِلاَّ لِمَنْ لَمْ يَجِدِ الْهَدْىَ.
Reference: Sahih Al Bukhari 1997