Sahih Al Bukhari 1995

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں حجاج بن منہال نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالملک بن عمیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے قزعہ سے سنا‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ سے سنا اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بارہ غزوات میں شرکت کی تھی‘ انہوں نے کہا:

میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے چار ایسی حدیثیں سنی ہیں جو مجھے بہت اچھی لگی ہیں: (۱) کوئی عورت دو دن کی مسافت کا سفر بغیر اپنے خاوند یا محرم کے نہ کرے (۲) عید الفطر اور عید الاضحیٰ ان دو دنوں کے روزے نہ رکھے (۳) صبح کی نماز کے بعد طلوعِ آفتاب تک کوئی (نفل) نماز نہ پڑھے اور عصر کی نماز کے بعد غروبِ آفتاب تک کوئی (نفل) نماز نہ پڑھے (۴) ان تین مسجدوں کے سوا اونٹوں پر کجاوے نہ کسے جائیں: مسجدِ حرام، مسجدِ اقصیٰ اور میری یہ مسجد۔

حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلك بنُ عُمَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ قَزَعَةَ قَالَ سَمِعتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

قال سَمِعتُ أَرْبَعًا مِنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعْجَبْنَنِي قَالَ لَا تُسافِرْ الْمَرْأَةُ مَسِيرَةَ يَوْمَيْنِ إِلَّا وَمعهَا زَوْجُها أَوْ ذُو مَحْرَمٍ وَلَا صَوْمَ فِي يَوْمَيْنِ الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى وَلَا صَلَاةَ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَلَا بَعدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ وَلَا تُشَدُّ الرِّحالُ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ مَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَسْجِدِ الْأَقْصَى وَمَسْجِدِي هَذَا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1995