Sahih Al Bukhari 1991

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں وہیب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عمرو بن یحییٰ نے حدیث بیان کی از والد خود از حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ، وہ بیان کرتے ہیں کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عید الفطر کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا اور عید الاضحٰی کے دن روزہ سے منع فرمایا اور اس طرح تہبند اوپر اٹھا کر چلنے سے منع فرمایا جس سے ستر کھل جائے اور ایک کپڑا پہنے ہوئے اس طرح اکڑوں بیٹھنے سے منع فرمایا کہ دونوں گھٹنوں کو ہاتھوں کے حلقہ میں لے لیا جائے۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ صَوْمِ يَوْمِ الْفِطْرِ وَالنَّحْرِ، وَعَنِ الصَّمَّاءِ، وَأَنْ يَحْتَبِيَ الرَّجُلُ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ‏.‏ وَعَنْ صَلاَةٍ، بَعْدَ الصُّبْحِ وَالْعَصْرِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1991