Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1990

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از ابن شہاب از ابو عبید مولیٰ ابن ازہر، وہ بیان کرتے ہیں کہ

میں عید کے دن حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر تھا، انہوں نے کہا: یہ وہ دو دن ہیں جن میں روزہ رکھنے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے، ایک دن تمہارے روزوں کے بعد افطار کا دن ہے اور دوسرا دن وہ ہے جس میں تم اپنی قربانیوں کا گوشت کھاتے ہو۔

امام ابو عبداللہ بخاری نے بیان کیا کہ ابن عیینہ نے کہا: جس نے مولیٰ ابن ازہر کہا اس نے درست کہا اور جس نے مولیٰ عبدالرحمٰن بن عوف کہا اس نے بھی درست کہا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ، مَوْلَى ابْنِ أَزْهَرَ قَالَ شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ـ رضى الله عنه ـ فَقَالَ هَذَانِ يَوْمَانِ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ صِيَامِهِمَا يَوْمُ فِطْرِكُمْ مِنْ صِيَامِكُمْ، وَالْيَوْمُ الآخَرُ تَأْكُلُونَ فِيهِ مِنْ نُسُكِكُمْ‏.‏ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ قَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ مَنْ قَالَ مَوْلَى ابْنِ أَزْهَرَ فَقَدْ أَصَابَ وَمَنْ قَالَ مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فَقَدْ أَصَابَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1990