Sahih Al Bukhari 198

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از زہری‘ انہوں نے کہا: مجھے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ نے خبر دی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ

جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیماری میں بوجھل ہو گئے اور آپ کا درد بہت شدید ہو گیا تو آپ نے اپنی ازواج سے یہ اجازت طلب کی کہ آپ اپنی بیماری کے ایام میرے گھر میں گزاریں‘ آپ کی ازواج نے آپ کو اجازت دے دی‘ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم دو آدمیوں کے درمیان گھر سے نکلے‘ آپ کے دونوں پیر زمین میں گھسٹتے ہوئے لکیر بنا رہے تھے‘ آپ حضرت عباس رضی اللہ عنہ اور ایک اور شخص کے درمیان (چل رہے تھے)‘ عبید اللہ نے کہا: پس میں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو خبر دی‘ انہوں نے کہا: کیا تم جانتے ہو کہ وہ دوسرا شخص کون تھا؟ میں نے کہا: نہیں‘ انہوں نے کہا: وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ تھے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی تھیں کہ گھر میں داخل ہونے کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا درد زیادہ ہو گیا تو آپ نے فرمایا: مجھ پر سات ایسی مشکوں سے پانی ڈالو‘ جن کی ڈوریاں کھولی نہ گئی ہوں‘ شاید کہ میں لوگوں کو نصیحت کروں اور آپ کو ایک ٹب میں بٹھا دیا گیا‘ وہ ٹب آپ کی زوجہ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کا تھا‘ پھر ہم آپ کے اوپر ان مشکوں سے پانی ڈالتے رہے‘ حتیٰ کہ آپ نے ہماری طرف اشارہ کیا کہ تم نے اپنا کام پورا کر لیا ہے‘ پھر ان لوگوں کی طرف چلے گئے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، أَنَّ عَائِشَةَ

قَالَتْ لَمَّا ثَقُلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَاشْتَدَّ بِهِ وَجَعُهُ، اسْتَأْذَنَ أَزْوَاجَهُ فِي أَنْ يُمَرَّضَ فِي بَيْتِي، فَأَذِنَّ لَهُ، فَخَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ رَجُلَيْنِ تَخُطُّ رِجْلاَهُ فِي الأَرْضِ بَيْنَ عَبَّاسٍ وَرَجُلٍ آخَرَ‏.‏ قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ فَأَخْبَرْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ أَتَدْرِي مَنِ الرَّجُلُ الآخَرُ قُلْتُ لاَ‏.‏ قَالَ هُوَ عَلِيٌّ‏.‏ وَكَانَتْ عَائِشَةُ ـ رضى الله عنها ـ تُحَدِّثُ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ بَعْدَ مَا دَخَلَ بَيْتَهُ وَاشْتَدَّ وَجَعُهُ ‏"‏ هَرِيقُوا عَلَىَّ مِنْ سَبْعِ قِرَبٍ، لَمْ تُحْلَلْ أَوْكِيَتُهُنَّ، لَعَلِّي أَعْهَدُ إِلَى النَّاسِ ‏"‏‏.‏ وَأُجْلِسَ فِي مِخْضَبٍ لِحَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم، ثُمَّ طَفِقْنَا نَصُبُّ عَلَيْهِ تِلْكَ حَتَّى طَفِقَ يُشِيرُ إِلَيْنَا أَنْ قَدْ فَعَلْتُنَّ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى النَّاسِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 198