Sahih Al Bukhari 1989

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحییٰ بن سلیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن وہب نے حدیث بیان کی یا ان پر قراءت کی گئی‘ انہوں نے کہا: مجھے عمرو نے خبر دی از بکیر از کریب از حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا‘ انہوں نے بیان کیا کہ

لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے یومِ عرفہ کے روزہ رکھنے کے متعلق شک کیا تو انہوں نے آپ کے پاس دودھ کا برتن بھیجا‘ آپ میدانِ عرفات میں کھڑے ہوئے تھے‘ آپ نے وہ دودھ پی لیا اور لوگ دیکھ رہے تھے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَوْ قُرِئَ عَلَيْهِ قالَ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو عَنْ بُكَيْرٍ عَنْ كُرَيْب عَنْ مَيْمُونَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا

أَنَّ النَّاسَ شَكُّوا فِي صِيَامِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَرَفَةَ فَأَرْسلت إلَيْهِ بِحِلَابٍ وَهُوَ وَاقِفٌ فِي الْمَوْقِفِ فَشَرِبَ مِنْهُ وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1989