Sahih Al Bukhari 1986

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی از شعبہ (ح) اور مجھے محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں غندر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از قتادہ از ابی ایوب از حضرت جویریہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن ان کے پاس آئے اور وہ اس وقت روزہ دار تھیں‘ آپ نے پوچھا: کیا تم نے (گزشتہ) کل روزہ رکھا تھا؟ انہوں نے کہا: نہیں! آپ نے پوچھا: کیا تم (آئندہ) کل روزہ رکھنے کا ارادہ رکھتی ہو؟ انہوں نے کہا: نہیں! آپ نے فرمایا: پھر تم روزہ کھول لو۔

اور حماد بن الجعد نے کہا: انہوں نے قتادہ سے سنا‘ انہوں نے بتایا کہ مجھے ابوایوب نے حدیث بیان کی کہ حضرت جویریہ نے ان کو یہ حدیث بیان کی کہ آپ نے ان کو روزہ کھولنے کا حکم دیا تو انہوں نے روزہ کھول لیا۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ، ح‏.‏ وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ عَلَيْهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَهْىَ صَائِمَةٌ فَقَالَ ‏"‏ أَصُمْتِ أَمْسِ ‏"‏‏.‏ قَالَتْ لاَ‏.‏ قَالَ ‏"‏ تُرِيدِينَ أَنْ تَصُومِي غَدًا ‏"‏‏.‏ قَالَتْ لاَ‏.‏ قَالَ ‏"‏ فَأَفْطِرِي ‏"‏‏.‏ وَقَالَ حَمَّادُ بْنُ الْجَعْدِ سَمِعَ قَتَادَةَ حَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبَ أَنَّ جُوَيْرِيَةَ حَدَّثَتْهُ فَأَمَرَهَا فَأَفْطَرَتْ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1986