Sahih Al Bukhari 1985

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عمر بن حفص بن غیاث نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے میرے والد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں اعمش نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو صالح نے حدیث بیان کی از حضرت ابو ہریرہ رضی الله عنه وہ بیان کرتے ہیں کہ

میں نے نبی صلی الله علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: تم میں سے کوئی شخص ہرگز جمعہ کے دن کا روزہ نہ رکھے سوا اس کے کہ اس سے ایک دن پہلے یا اس کے ایک دن بعد روزہ رکھے۔

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَش حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يَصُومَنَّ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِلَّا يَوْمًا قَبْلَهُ أَوْ بَعْدَهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1985