امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں الصلت بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں مہدی نے حدیث بیان کی از غیلان (ح) اور ہمیں ابو النعمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں مہدی بن میمون نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں غیلان بن جریر نے حدیث بیان کی از مطرف از حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہما از نبی صلی اللہ علیہ وسلم‘
آپ نے حضرت عمران سے سوال کیا یا آپ نے کسی اور شخص سے سوال کیا اور حضرت عمران سن رہے تھے؟ آپ نے فرمایا: اے ابو فلاں! کیا تم نے اس مہینہ کے آخر میں روزے نہیں رکھے؟ ابو النعمان نے کہا: آپ کی مراد رمضان کے مہینہ کا آخر تھا‘ اس شخص نے کہا: نہیں! یا رسول اللہ! آپ نے فرمایا: جب تم (کسی مہینہ کے روزے) چھوڑو تو اس مہینہ کے (آخری) دو دن روزے رکھ لیا کرو۔
الصلت بن محمد نے یہ نہیں کہا کہ میرا گمان ہے کہ آپ کی مراد رمضان کا مہینہ تھا۔ امام ابو عبد اللہ بخاری نے بیان کیا کہ ثابت نے از مطرف از حضرت عمران از نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیان کیا کہ شعبان کے آخری دنوں میں۔
حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا مَهْدِيٌّ، عَنْ غَيْلاَنَ،. وَحَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ، حَدَّثَنَا غَيْلاَنُ بْنُ جَرِيرٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. أَنَّهُ سَأَلَهُ ـ أَوْ سَأَلَ رَجُلاً وَعِمْرَانُ يَسْمَعُ ـ فَقَالَ " يَا أَبَا فُلاَنٍ أَمَا صُمْتَ سَرَرَ هَذَا الشَّهْرِ ". قَالَ أَظُنُّهُ قَالَ يَعْنِي رَمَضَانَ. قَالَ الرَّجُلُ لاَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ " فَإِذَا أَفْطَرْتَ فَصُمْ يَوْمَيْنِ ". لَمْ يَقُلِ الصَّلْتُ أَظُنُّهُ يَعْنِي رَمَضَانَ. قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ وَقَالَ ثَابِثٌ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عِمْرَانَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " مِنْ سَرَرِ شَعْبَانَ ".
Reference: Sahih Al Bukhari 1983