امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن المثنیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے خالد نے حدیث بیان کی اور وہ ابن الحارث ہیں‘ انہوں نے کہا: ہمیں حمید نے حدیث بیان کی از حضرت انس رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم‘ حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا کے پاس گئے‘ وہ آپ کے پاس کھجوریں اور گھی لے کر آئیں‘ آپ نے فرمایا: تم اپنا گھی اپنی مشک میں ڈال لو اور اپنی کھجوریں اپنے برتن میں رکھ لو کیونکہ میں روزے سے ہوں‘ پھر آپ گھر کی جانبوں میں سے ایک جانب گئے‘ پھر آپ نے نفل نماز پڑھی‘ پھر آپ نے حضرت ام سلیم اور ان کے گھر والوں کے لیے دعا کی‘ حضرت ام سلیم نے کہا: یا رسول اللہ! میرا ایک خاص بچہ ہے‘ آپ نے پوچھا: وہ کون ہے؟ انہوں نے کہا: وہ آپ کا خادم انس ہے‘ پھر آپ نے دنیا اور آخرت کی ہر خیر کی میرے لیے دعا کی اور آپ نے کہا: اے اللہ! اس کو مال اور اولاد عطا فرما اور اس کو برکت عطا فرما‘ پس میں انصار میں سب سے زیادہ مال دار ہوں! (ح) اور مجھے میری بیٹی امینہ نے حدیث بیان کی کہ جب حجاج بصرہ میں آیا تو میں اپنی پشت سے پیدا ہونے والے ایک سو بیس اور چند بیٹوں کو دفن کر چکا تھا۔
اور ہمیں ابن ابی مریم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: مجھے حمید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: از حضرت انس رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ حَدَّثَنِي خَالِدٌ ـ هُوَ ابْنُ الْحَارِثِ ـ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ دَخَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَلَى أُمِّ سُلَيْمٍ، فَأَتَتْهُ بِتَمْرٍ وَسَمْنٍ، قَالَ " أَعِيدُوا سَمْنَكُمْ فِي سِقَائِهِ، وَتَمْرَكُمْ فِي وِعَائِهِ، فَإِنِّي صَائِمٌ ". ثُمَّ قَامَ إِلَى نَاحِيَةٍ مِنَ الْبَيْتِ، فَصَلَّى غَيْرَ الْمَكْتُوبَةِ، فَدَعَا لأُمِّ سُلَيْمٍ، وَأَهْلِ بَيْتِهَا، فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي خُوَيْصَةً، قَالَ " مَا هِيَ ". قَالَتْ خَادِمُكَ أَنَسٌ. فَمَا تَرَكَ خَيْرَ آخِرَةٍ وَلاَ دُنْيَا إِلاَّ دَعَا لِي بِهِ قَالَ " اللَّهُمَّ ارْزُقْهُ مَالاً وَوَلَدًا وَبَارِكْ لَهُ ". فَإِنِّي لَمِنْ أَكْثَرِ الأَنْصَارِ مَالاً. وَحَدَّثَتْنِي ابْنَتِي أُمَيْنَةُ أَنَّهُ دُفِنَ لِصُلْبِي مَقْدَمَ حَجَّاجٍ الْبَصْرَةَ بِضْعٌ وَعِشْرُونَ وَمِائَةٌ. حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى، قَالَ حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ، سَمِعَ أَنَسًا ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.
Reference: Sahih Al Bukhari 1982