Sahih Al Bukhari 197

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن یونس نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالعزیز بن ابی سلمہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عمرو بن یحییٰ نے حدیث بیان کی از والد خود از حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو ہم نے آپ کے لیے پیتل کے ایک طشت میں پانی نکالا تو آپ نے اس سے وضوء کیا‘ پس آپ نے اپنے چہرے کو تین بار دھویا اور اپنے ہاتھوں کو دو دو بار دھویا اور اپنے سر کا مسح کیا‘ پس (اپنے ہاتھوں کو) آگے سے پیچھے لے گئے اور پیچھے سے آگے لائے اور اپنے دونوں پیروں کو دھویا۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ

قَالَ أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَخْرَجْنَا لَهُ مَاءً فِي تَوْرٍ مِنْ صُفْرٍ فَتَوَضَّأَ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثًا وَيَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ فَأَقْبَلَ بِهِ وَأَدْبَرَ، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 197