Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1977

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عمرو بن علی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو عاصم نے خبر دی از ابن جریج‘ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے عطاء سے سنا کہ ابو العباس شاعر نے ان کو خبر دی کہ انہوں نے حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے سنا‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خبر پہنچی کہ میں مسلسل روزے رکھتا ہوں اور رات کو نوافل پڑھتا ہوں‘ پس یا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پیغام بھیجا یا میں ازخود آپ سے ملا‘ پس آپ نے فرمایا: کیا مجھے یہ خبر نہیں پہنچی کہ تم روزے رکھتے ہو اور روزے چھوڑتے نہیں ہو اور نماز پڑھتے ہو اور سوتے نہیں ہو‘ پس تم روزہ رکھا کرو اور روزہ چھوڑا بھی کرو‘ اور رات کو قیام کرو اور سویا بھی کرو‘ کیونکہ تمہاری آنکھوں کا تم پر حق ہے اور تمہارے بدن کا بھی تم پر حق ہے‘ اور تمہارے اہل کا بھی تم پر حق ہے، انہوں نے کہا: میں اس کی طاقت رکھتا ہوں‘ آپ نے فرمایا: پھر تم حضرت داؤد علیہ السلام کے روزے رکھو‘ انہوں نے پوچھا: وہ کیسے ہیں؟ آپ نے فرمایا: وہ ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن افطار کرتے تھے اور جب دشمن سے مقابلہ ہوتا تو فرار نہیں ہوتے تھے، اس پر حضرت عبداللہ نے کہا: حضرت داؤد علیہ السلام کی اس خصلت کا ( کہ میں میدانِ جنگ سے فرار اختیار نہ کروں ) کون ضامن ہوگا! عطاء نے کہا: میں نہیں جانتا کہ آپ نے کس طرح دائمی روزوں کا ذکر کیا‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دو بار فرمایا: جس نے دائمی روزے رکھے‘ اس نے روزہ نہیں رکھا۔

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ سَمِعْتُ عَطَاءً أَنَّ أَبَا الْعَبَّاسِ الشَّاعِرَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمرو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

بَلَغَ النَّبِيَّ صَلّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِّي أَسْرُدُ الصّوم وأُصَلِّي اللَّيْلَ فَإِمَّا أَرْسَلَ إِلي وَإِمَّا لَقِيتُهُ فَقَالَ أَلَمْ أُخْبَرْ أَنّكَ تَصُومُ وَلَا تُفْطِرُ وَتُصَلِّي فَصُمْ وَأَفطِرْ وَقمْ ونَمْ فَإِنَّ لِعَيْنِكَ عَلَيْك حظًا وَإِنّ لِنَفسِكَ وَأَهْلِكَ عَلَيْكَ حَظا قَالَ إِنِّي لأَقْوَى لِذَلِكَ قَالَ فَصُمْ صِيَامَ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَام قَالَ وَكَيْفَ قَالَ كَانَ يَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا وَلَا يَفِرُّ إِذَا لَاقَى قَالَ مَنْ لِي بِهَذِهِ يَا نَبِيَّ اللَّهِ قَالَ عَطَاءٌ لَا أَدْرِي كَيْفَ ذَكَرَ صِيَامَ الْأَبَدِ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وسَلَّم لَا صَامَ مَنْ صَامَ الْأَبَدَ مَرَّتَيْن

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1977