Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1976

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو الیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از الزہری‘ انہوں نے کہا: مجھے سعید بن المسیب نے اور ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن نے خبر دی کہ حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خبر دی گئی کہ میں یہ کہتا ہوں کہ اللہ کی قسم! جب تک میں زندہ رہوں گا میں ضرور دن میں روزہ رکھوں گا اور ضرور رات میں قیام کروں گا‘پس میں نے آپ سے کہا: آپ پر میرے باپ اور میری ماں فدا ہوں! میں نے اس طرح کہا ہے‘ آپ نے فرمایا: پس بے شک تم اس کی طاقت نہیں رکھتے‘ پس تم روزہ (بھی) رکھو اور روزہ چھوڑو (بھی) اور قیام (بھی) کرو اور سوؤ (بھی) اور ہر مہینے کے تین دنوں میں روزہ رکھو کیونکہ ایک نیکی کا دس گنا اجر ہوتا ہے اور یہ تاحیات روزے رکھنے کی مثل ہے‘ میں نے کہا: بے شک میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں‘ آپ نے فرمایا: پھر ایک دن روزہ رکھو اور دو دن روزہ چھوڑو‘ میں نے کہا: میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں‘ آپ نے فرمایا: پھر تم ایک دن روزہ رکھو اور ایک دن روزہ چھوڑو اور یہ حضرت داؤد علیہ السلام کے روزے ہیں اور یہ سب سے افضل روزے ہیں‘ پس میں نے کہا: میں اس سے افضل کی طاقت رکھتا ہوں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے افضل کوئی چیز نہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرني سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمرٍو

قَالَ أُخْبِرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِّي أَقُولُ وَاللَّهِ لَأصومَنّ النَّهَارَ وَلَأَقُومَنَّ اللَّيْلَ مَا عِشتُ فَقُلْتُ لَهُ قَدْ قُلْتُهُ بِأَبِي أَنْتَ وَأمِّي قالَ فَإِنَّكَ لَا تَسْتَطِيعُ ذَلِكَ فَصُم وَأَفْطِر وَقُمْ وَنَمْ وَصُمْ مِنْ الشَّهْرِ ثلَاثَةَ أَيَّامٍ فَإِنَّ الْحَسَنَةَ بِعَشْرِ أمثَالِهَا وذَلِكَ مِثْلُ صِيَامِ الدَّهْرِ قُلْتُ إِنِّي أُطيقُ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ قَالَ فَصُمْ يَوْمًا وَأَفْطرْ يَوْمَيْنِ قُلْتُ إِنِّي أُطيق أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ قَالَ فَصُمْ يَوْمًا وَأَفْطِرْ يَوْمًا فَذَلكَ صِيَامُ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَام وَهُوَ أَفْضَلُ الصِّيَامِ فَقُلْتُ إِنِّي أُطِيقُ أَفْضلَ مِنْ ذَلِكَ فَقَالَ النَّبِيُّ صلَّى اللَّهُ عَلَيْه وَسَلَّمَ لَا أَفْضَلَ مِن ذَلِكَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1976