امام بخاری روایت کرتے ہیں: مجھے محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو خالد احمر نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حمید نے خبر دی‘ انہوں نے کہا:
میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے روزوں کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا: میں جس مہینہ میں بھی آپ کو روزے سے دیکھنا چاہتا تو آپ کو روزہ دار دیکھ لیتا اور میں جس مہینہ میں آپ کو روزہ چھوڑتے ہوئے دیکھنا چاہتا تو آپ کو روزہ چھوڑتے ہوئے دیکھ لیتا اور میں جس رات میں آپ کو (نوافل کے) قیام میں دیکھنا چاہتا تو آپ کو قیام میں دیکھ لیتا اور میں جس رات میں آپ کو نیند میں دیکھنا چاہتا تو آپ کو نیند میں دیکھ لیتا‘ میں نے کسی باریک ریشم کو یا کسی دیباژ ریشم کو نہیں مس کیا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں سے زیادہ ملائم ہو اور نہ میں نے رسول اللہ (کے بدن مبارک) کی خوشبو سے زیادہ مشک و عنبر کی خوشبو سونگھی۔
حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ، أَخْبَرَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ، قَالَ سَأَلْتُ أَنَسًا رضى الله عنه عَنْ صِيَامِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ مَا كُنْتُ أُحِبُّ أَنْ أَرَاهُ مِنَ الشَّهْرِ صَائِمًا إِلاَّ رَأَيْتُهُ وَلاَ مُفْطِرًا إِلاَّ رَأَيْتُهُ، وَلاَ مِنَ اللَّيْلِ قَائِمًا إِلاَّ رَأَيْتُهُ، وَلاَ نَائِمًا إِلاَّ رَأَيْتُهُ، وَلاَ مَسِسْتُ خَزَّةً وَلاَ حَرِيرَةً أَلْيَنَ مِنْ كَفِّ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، وَلاَ شَمِمْتُ مِسْكَةً وَلاَ عَبِيرَةً أَطْيَبَ رَائِحَةً مِنْ رَائِحَةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم.
Reference: Sahih Al Bukhari 1973