امام بخاری روایت کرتے ہیں: مجھے عبدالعزیز بن عبداللہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے محمد بن جعفر نے حدیث بیان کی از حمید، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی مہینہ میں روزہ رکھنا چھوڑ دیتے تھے حتیٰ کہ ہم گمان کرتے تھے کہ اب آپ اس مہینہ میں روزے نہیں رکھیں گے اور آپ (کسی مہینہ میں) روزے رکھتے حتیٰ کہ ہم یہ گمان کرتے کہ اب آپ کوئی روزہ نہیں چھوڑیں گے اور تم جب بھی آپ کو رات میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھنا چاہو تو آپ کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھ لو گے اور تم جب بھی آپ کو رات میں سوتا ہوا دیکھنا چاہو تو آپ کو سوتا ہوا دیکھ لوگے۔
اور سلیمان نے ازحمید کہا کہ انہوں نے حضرت انس رضی اللہ سے روزے کے متعلق سوال کیا تھا۔
حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسًا ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُفْطِرُ مِنَ الشَّهْرِ، حَتَّى نَظُنَّ أَنْ لاَ يَصُومَ مِنْهُ، وَيَصُومُ حَتَّى نَظُنَّ أَنْ لاَ يُفْطِرَ مِنْهُ شَيْئًا، وَكَانَ لاَ تَشَاءُ تَرَاهُ مِنَ اللَّيْلِ مُصَلِّيًا إِلاَّ رَأَيْتَهُ، وَلاَ نَائِمًا إِلاَّ رَأَيْتَهُ. وَقَالَ سُلَيْمَانُ عَنْ حُمَيْدٍ أَنَّهُ سَأَلَ أَنَسًا فِي الصَّوْمِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 1972