Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1971

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابو عوانہ نے حدیث بیان کی از ابی بشر از سعید از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے مہینہ کے سوا کسی مہینہ کے مکمل روزے نہیں رکھے، آپ روزے رکھتے حتیٰ کہ کوئی کہنے والا کہتا: اللہ کی قسم! آپ روزہ نہیں چھوڑیں گے اور آپ روزے چھوڑ دیتے حتیٰ کہ کوئی کہنے والا کہتا: اللہ کی قسم! آپ روزے نہیں رکھیں گے۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

قَالَ مَا صَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا كَامِلًا قطُّ غَيْرَ رَمَضَانَ وَيَصُومُ حَتَّى يَقُولَ الْقائِلُ لَا وَاللَّهِ لَا يُفْطِرُ وَيُفْطِرُ حَتّى يَقُولَ الْقَائِلُ لَا وَاللَّهِ لَا يَصُومُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1971