امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں معاذ بن فضالہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا : ہمیں ہشام نے حدیث بیان کی از یحییٰ از ابی سلمہ کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کو حدیث بیان کی کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کسی مہینہ میں شعبان سے زیادہ روزے نہیں رکھتے تھے‘ پس بے شک آپ شعبان کے پورے روزے رکھتے تھے اور آپ یہ فرماتے تھے کہ تم اتنا عمل کیا کرو جس کی تم طاقت رکھتے ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ (تمہیں اجر دینے سے) اس وقت تک نہیں اکتاتا جب تک کہ تم (عمل کرنے سے) نہ اکتا جاؤ‘ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ نماز سب سے زیادہ محبوب تھی جس پر دوام کیا گیا ہو خواہ وہ نماز کم ہو اور جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوئی نماز پڑھتے تو اس پر دوام کرتے ۔
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا حَدَّثتهُ
قَالَتْ لَمْ يَكُنْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ شَهْرًا أَكْثَرَ مِن شَعبانَ فَإِنَّهُ كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ كُلّه وَكَانَ يَقُولُ خُذُوا مِنْ الْعَمَلِ مَا تُطِيقُونَ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَمَلُّ حَتَّى تَمَلُّوا وَأحبّ الصَّلَاةِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا دُووِمَ عَلَيْهِ وَإِن قَلَّت وَكَانَ إِذَا صَلَّى صَلَاةً دَاوَمَ عَلَيهَا
Reference: Sahih Al Bukhari 1970