امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن العلاء نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابواسامہ نے حدیث بیان کی‘ از برید از ابوبردہ از حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ
کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پیالہ منگایا‘ جس میں پانی تھا‘ پھر آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں کو اور چہرہ کو اس میں دھویا اور اس میں کلی کی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى
أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم دَعَا بِقَدَحٍ فِيهِ مَاءٌ، فَغَسَلَ يَدَيْهِ وَوَجْهَهُ فِيهِ وَمَجَّ فِيهِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 196