Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1968

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن بشار نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے جعفر بن عون نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابو العمیس نے حدیث بیان کی از عون بن ابی جحیفہ از والد، خود انہوں نے بیان کیا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سلمان اور حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہما کو ایک دوسرے کا بھائی بنایا، پس حضرت سلمان، حضرت ابو الدرداء کی زیارت کے لیے گئے تو انہوں نے حضرت ام الدرداء رضی اللہ عنہا کو پھٹے پرانے کپڑوں میں دیکھا تو ان سے پوچھا: یہ آپ نے اپنی کیا حالت بنا رکھی ہے؟ انہوں نے بتایا کہ تمہارے بھائی ابو الدرداء کو دنیا میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، پھر حضرت ابو الدرداء آئے تو انہوں نے حضرت سلمان کو کھانا پیش کیا، حضرت سلمان نے کہا: آپ بھی کھائیں تو حضرت ابو الدرداء نے کہا: میں روزہ سے ہوں، حضرت سلمان نے کہا: میں اس وقت تک نہیں کھاؤں گا جب تک کہ آپ نہیں کھائیں گے، پھر حضرت ابو الدرداء نے کھانا کھایا، پھر جب رات ہو گئی تو حضرت ابو الدرداء نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہو گئے، حضرت سلمان نے ان سے کہا: آپ سو جائیں، سو وہ سو گئے، پھر (تھوڑی دیر بعد) وہ نماز کے لیے اٹھے، پھر حضرت سلمان نے کہا: آپ سو جائیں، پھر جب رات کا آخری پہر ہوا تو حضرت سلمان نے کہا: اب آپ اٹھیں، پھر دونوں نے نماز پڑھی، پھر ان سے حضرت سلمان نے کہا: آپ کے رب کا آپ پر حق ہے اور آپ کے نفس کا آپ پر حق ہے اور آپ کی اہلیہ کا آپ پر حق ہے، آپ ہر حق دار کو اس کا حق دیں، پھر حضرت ابو الدرداء نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اور آپ کو یہ قصہ سنایا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سلمان نے سچ کہا ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْعُمَيْسِ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيهِ

قَالَ آخَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ سَلْمَانَ وَأَبِي الدَّرْدَاءِ فَزَارَ سَلْمَانُ أَبَا الدَّرْدَاءِ فَرَأَى أُمَّ الدَّرْدَاءِ مُتَبَذِّلَةً فَقَالَ لَهَا مَا شَأْنُكِ قَالَتْ أَخُوكَ أَبُو الدَّرْدَاءِ لَيْسَ لَهُ حَاجَةٌ فِي الدُّنْيَا فَجَاءَ أَبُو الدَّرْدَاءِ فَصَنَعَ لَهُ طَعَامًا فَقَالَ كُلْ قَالَ فَإِنِّي صَائِمٌ قَالَ مَا أَنَا بِآكِلٍ حَتَّى تَأْكُلَ قَالَ فَأَكَلَ فَلَمَّا كَانَ اللَّيْلُ ذَهَبَ أَبُو الدَّرْدَاءِ يَقُومُ قَالَ نَمْ فَنَامَ ثُمَّ ذَهَبَ يَقُومُ فَقَالَ نَمْ فَلَمَّا كَانَ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ قَالَ سَلْمَانُ قُمْ الْآنَ فَصَلَّيَا فَقَالَ لَهُ سَلْمَانُ إِنَّ لِرَبِّكَ عَلَيْكَ حَقًّا وَلِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقًّا وَلِأَهْلِكَ عَلَيْكَ حَقًّا فَأَعْطِ كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدَقَ سَلْمَانُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1968