Sahih Al Bukhari 1966

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالرزاق نے حدیث بیان کی از معمر از ہمام‘ انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا‘ انہوں نے بیان کیا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ فرمایا: تم روزوں کو ملانے سے باز رہو‘ کہا گیا کہ آپ بھی تو روزوں کو ملاتے ہیں! آپ نے فرمایا: میں اس طرح رات بسر کرتا ہوں کہ میرا رب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے‘ تم اتنا عمل کرو جس کی تم طاقت رکھتے ہو۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ هَمَّامٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ إِيَّاكُمْ وَالْوِصَالَ ‏"‏‏.‏ مَرَّتَيْنِ قِيلَ إِنَّكَ تُوَاصِلُ‏.‏ قَالَ ‏"‏ إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِ، فَاكْلَفُوا مِنَ الْعَمَلِ مَا تُطِيقُونَ ‏"‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1966