Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1965

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالیمان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از زہری، انہوں نے کہا: مجھے ابوسلمہ بن عبد الرحمن نے حدیث بیان کی کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ کو روزہ کے ساتھ وصل کرنے سے منع فرمایا، مسلمانوں میں سے ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! آپ بھی تو روزہ کو روزہ کے ساتھ ملاتے ہیں، آپ نے فرمایا: تم میں سے میری مثل کون ہے؟ بے شک میں اس طرح رات بسر کرتا ہوں کہ میرا رب مجھے کھلاتا ہے اور مجھے پلاتا ہے، پھر جب صحابہ روزوں کو ملانے سے نہ رکے تو آپ نے ان کے ساتھ ہر دوسرے دن کو روزہ کا وصل کیا، پھر جب انہوں نے نیا چاند دیکھا (یعنی ہلالِ عید) تو آپ نے فرمایا: اگر چاند تاخیر سے نکلتا تو میں زیادہ وصال کے روزے رکھتا۔

گویا جب وہ وصل کے روزوں سے نہیں رکے تو آپ ان کو سزا دے رہے تھے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْوِصَالِ فِي الصَّوْمِ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ: إِنَّكَ تُوَاصِلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: وَأَيُّكُمْ مِثْلِي، إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِ، فَلَمَّا أَبَوْا أَنْ يَنْتَهُوا عَنِ الْوِصَالِ وَاصَلَ بِهِمْ يَوْمًا ثُمَّ يَوْمًا، ثُمَّ رَأَوْا الْهِلَالَ، فَقَالَ: لَوْ تَأَخَّرَ لَزِدْتُكُمْ، كَالتَّنْكِيلِ لَهُمْ حِينَ أَبَوْا أَنْ يَنْتَهُوا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1965