Sahih Al Bukhari 1964

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عثمان بن ابی شیبہ اور محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدہ نے خبر دی از ہشام بن عروہ از والد خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا‘ انہوں نے بیان کیا کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں پر رحمت کے سبب سے انہیں روزوں کے وصال سے منع فرمایا تو انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! آپ تو (روزه کا روزه سے) وصال کرتے ہیں‘ سو آپ نے فرمایا: میں تمہاری مثل نہیں ہوں‘ بے شک مجھے میرا رب کھلاتا ہے اور پلاتا ہے۔

امام ابو عبداللہ بخاری نے کہا کہ عثمان نے یہ ذکر نہیں کیا نہ آپ نے مسلمانوں پر رحمت کے سبب سے منع کیا۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَمُحَمَّدٌ، قَالاَ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْوِصَالِ، رَحْمَةً لَهُمْ فَقَالُوا إِنَّكَ تُوَاصِلُ‏.‏ قَالَ ‏ "‏ إِنِّي لَسْتُ كَهَيْئَتِكُمْ، إِنِّي يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِ ‏"‏‏.‏ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ لَمْ يَذْكُرْ عُثْمَانُ رَحْمَةً لَهُمْ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1964