امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے ابن الہاد نے حدیث بیان کی از عبداللہ بن خباب از حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تم روزوں کو (ایک دوسرے سے) نہ ملاؤ‘ تم میں سے جو شخص روزہ کو (روزہ سے) ملانے کا ارادہ کرے‘ اس کو چاہیے کہ وہ روزہ کو سحری سے ملائے (یعنی رات بھر کچھ نہ کھائے پیئے)‘ صحابہ نے کہا: یا رسول اللہ! آپ تو روزہ کو (روزہ سے) ملاتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: میں تمہاری مثل نہیں ہوں‘ میں رات بسر کرتا ہوں تو مجھے کوئی کھلانے والا کھلاتا ہے اور کوئی پلانے والا پلاتا ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ حَدَّثَنِي ابْنُ الْهَادِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تُوَاصِلُوا، فَأَيُّكُمْ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُوَاصِلَ فَلْيُوَاصِلْ حَتَّى السَّحَرِ، قَالُوا فَإِنَّكَ تُوَاصِلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ إِنِّي لَسْتُ كَهَيْئَتِكُمْ، إِنِّي أَبِيتُ لِي مُطْعِمٌ يُطْعِمُنِي وَسَاقٍ يَسْقِينِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1963