امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از نافع از حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وصال کے روزوں سے منع فرمایا، صحابہ نے کہا: یا رسول اللہ! آپ تو (روزہ کا روزہ سے) وصال کرتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: میں تمہاری مثل نہیں ہوں‘ مجھے کھلایا اور پلایا جاتا ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا
قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْوِصَالِ، قَالُوا إِنَّكَ تُوَاصِلُ، قَالَ إِنِّي لَسْتُ مِثْلَكُمْ، إِنِّي أُطْعَمُ وَأُسْقَى
Reference: Sahih Al Bukhari 1962